سرسی:15/اپریل(ایس اؤنیوز)بدھ کی صبح سرسی کے گنجان علاقے کے 2موبائیل دکانوں کی چوری معاملے میں جمعرات کی رات پولس نے 3مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
شہر کے دیوی کیرے کے قریب شری دیوی موبائیل اینڈ واچ سنٹر میں ہاتھ صفائی کے ذریعے چوروں کے گروہ نے 150سے زائد ٹائٹان کمپنی کے واچ، 25سے زائد موبائیل لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ اسی طرح ہوسپیٹ روڈ کے کلاسک موبائیل دکان کا شٹر اٹھا کر بیاگ لے کر فرار ہوتے دیکھ کر مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا تو بیاگ انہی پر پھینک کر فرار ہوئے تھے ۔
سرسی میں پے درپے چوری کے واقعات میں اضافہ ہونےسے عوام پریشان تھے اسی دوران گنجان علاقے کے 2دکانوں میں لٹیروں نے کرامت دکھانے کے نتیجے میں عوامی سطح پر پولس محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولس محکمہ نے دونوں معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولس محکمہ نے ڈی ایس پی ناگیش شتی کی رہنمائی میں سی پی آئی کرشنانند نائک کی قیادت میں مارکیٹ پولس تھانہ کے پی ایس آئی سنپت ، رگھو کاناڑے پر مشتمل خصوصی جانچ ٹیم کی تشکیل دی گئی ۔ ٹیم نے متعلقہ علاقوں میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کے کلپ کودیکھنے کے بعد سراغوں کے ذریعے جانچ کے لئے آگے بڑھی پولس ٹیم نے 3مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنےکی ذرائع نے خبر دی ہے۔ جانچ کے بعد ہی چوری معاملات کی حقیقت ظاہرہونے کی بات کہی گئی ہے۔